تازہ تر ین

آئی ایم ایف سے مذاکرات: اسحاق ڈار رواں ماہ واشنگٹن جائیں گے

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار رواں ماہ واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ عالمی امدادی اداروں کو حکومتی اصلاحات سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار 10 تا 16 اپریل امریکا کا دورہ کریں گے، وزیر خزانہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کی اسپرنگ میٹنگ میں شرکت کریں گے، سیکرٹری خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک بھی وزیر خزانہ کے ساتھ امریکا جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام سے علیحدہ ملاقات کی جائے گی، وزیر خزانہ عالمی امدادی اداروں کو حکومتی اصلاحات سے آگاہ کریں گے، عالمی امدادی اداروں کو معاشی نظم وضبط سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عالمی امدادی اداروں کو دوست ملکوں سے فنڈنگ کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 10 فروری کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات سٹاف لیول معاہدے کے بغیر ہی ختم ہوگئے، وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے سٹاف لیول معاہدے کیلئے مزید وقت مانگ لیا، واشنگٹن سے منظوری کے بعد معاہدہ ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain