تازہ تر ین

سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل واضح، پورا ملک جلد الیکشن کی طرف جائے گا: اسد عمر

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی اقلیت نے کل ایک غیر آئینی قرار داد پاس کی، پورا ملک جلد الیکشن کی طرف جائے گا، ملک میں آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ سپریم کا فیصلہ بالکل واضح ہے، کل سب نے آئین کے منافی تقاریر کیں، کل پارلیمان کی اقلیت نے فیصلہ کیا، جو قرار داد پاس ہوئی اس کی جگہ ردی کی ٹوکری میں ہے، 342 کے ہاؤس کے اندر 42 لوگوں کے دستخط ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ عمران خان سے ڈرتے تھے، اب قوم سے ڈر رہے ہیں، پورا ملک جلد الیکشن کی طرف جائے گا، ملک میں آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ فیصلے عوام نے کرنے ہیں اور یہ حق عوام سے کوئی نہیں چھین سکتا، یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم فیصلہ قبول نہیں کرتے، آج ملک میں مہنگائی کی شرح 45 فیصد ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain