تازہ تر ین

چیف جسٹس اپنی عدالت ٹھیک نہیں کر سکتے تو عہدہ کسی اور کو دیدیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اپنی عدالت کو ٹھیک نہیں کر سکتے تو پھر یہ عہدہ کسی اور کو دے دیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابات کیس پر سپریم کورٹ کے تین ججوں کا فیصلہ اس کاغذ کے قابل بھی نہیں جس پر لکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹس کے ساتھ اب چار جج ریکارڈ پر ہیں، واضح ہو گیا انتخابات کیس میں آنے والا فیصلہ اقلیتی تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر انصاف کے اس مذاق کا ازالہ نہیں کیا جاسکتا تو چیف جسٹس کی ذمہ داری کسی اور کو لینے دی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain