تازہ تر ین

ملکی مسائل وہی حل کریں گے جن کی نیت صاف ہو گی، شاہد خاقان عباسی

کہوٹہ:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل وہی حل کریں گے جن کی نیت صاف ہو گی۔
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج یقیناً مشکل حالات ہیں، آج ہم سب مہنگائی کو محسوس کر رہے ہیں، ملک میں غربت، مہنگائی، بے روزگاری اس حکومت کی پیدا کردہ نہیں، جو کچھ ہوا، جو خرابی ہوئی اس سے نکلنے کیلئے حل تلاش کرنا ہو گا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، یہ خرابیاں کہاں سے آئیں یہ الگ بات ہے، ملک جن مسائل کا شکار ہے اسے وہی حل کریں گے جن کی نیت صاف ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ جتنی مشکلات آج ہیں اتنی پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھیں، عمران خان نیازی 4 برسوں میں کوئی ایک منصوبہ بتا دے جو پاکستان کیلئے کی ترقی کیلئے ہو، آج ہم سب نے مل کر ملکی حالات کو بہتر بنانا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain