لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان آج رات ساڑھے 9 بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے بتایا کہ عمران خان آج رات ساڑھے 9 بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت شدید آئینی بحران ہے اور حکومت ملک کو ارادتاً لاقانونیت کی طرف دھکیل رہی ہے، اس ملک کو بچانے کا فوری اور واحد راستہ شفاف الیکشن ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہم عوام کا بنیادی حق مانگتے ہیں لیکن سزا کے طور پر ہمیں اغواء کر لیا جاتا ہے، یہ سلسلہ اب رکنا چاہیے اور عوام کے حقوق بحال ہونے چاہئیں۔
