تازہ تر ین

سپریم کورٹ کو فیصلے کرنے کا اختیار ہے پنچایت لگانے کا نہیں: سعید غنی

کراچی: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ پنجاب میں پہلے انتخابات کروائے گئے تو یہ نیا ون یونٹ قائم کرنے کے مترادف ہو گا۔
اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی نے کہا کہ سپریم کورٹ کو آئین کے تحت فیصلے کرنے کا اختیار ہے پنچایت لگانے کا اختیار نہیں، میں سمجھتا ہوں سپریم کارٹ کا اسرار کرنا کہ پنجاب میں انتخابات کروائے جائیں ہمیں یہ منظور نہیں، پنجاب کی قومی اسمبلی میں نشستیں اہمیت رکھتی ہیں۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں کسی بھی جماعت کی حکومت بن جاتی ہے اس کے اثرات پڑیں گے، بلوچستان اور سندھ جب چاہتے ہیں کہ ملک میں انتخابات ایک دن رکھے جائیں تو ضد کیوں، پورے ملک میں ایک دن الیکشن ہونا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain