تازہ تر ین

کفایت شعاری اقدامات کے باوجود 18 لاکھ روپے تنخواہ پر سی ای او پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے معاشی مشکلات اور کفایت شعاری اقدامات کے باوجود اہم فیصلہ لیتے ہوئے سید علی رضا کی سی ای او پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سی ای او کی تعیناتی ماہانہ 18 لاکھ روپے کے پیکیج پر کر دی، کابینہ سے وزارت آئی ٹی کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی۔
سی ای او کو تنخواہ کی ادائیگی وفاقی حکومت کے مختص کردہ بجٹ سے ہو گی، سی ای او کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 742 روپے ہو گی۔
ذرائع کے مطابق سی ای او کو ماہانہ 4 لاکھ 35 ہزار 484 روپے کاہاؤس رینٹ الاؤنس ملے گا، یوٹیلیٹیز کی مد میں سی ای او ماہانہ 96 ہزار 774 روپے کے حق دار ہوں گے۔
سی ای او کو گاڑی مونیٹائزیشن الاؤنس کے تحت 95 ہزار 910 روپے ملیں گے، انٹرنیٹ اور موبائل بلز کے تحت سی ای او ماہانہ 15 ہزار روپے کے حقدار ہوں گے، سی ای او میڈیکل سہولت کی مد میں 80 ہزار 645 روپے کے حق دار ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق سی ای او کیلئے بزنس کلاس میں سفر کی تجویز مسترد کر دی گئی، ملکی و غیر ملکی دوروں میں سی ای او اکانومی کلاس میں سفر کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain