لاہور : (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہاہے کہ روزانہ کی بنیاد پر نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں، نئی لیکس سامنے آرہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انٹرویو میں بڑے خطرناک انکشافات کیے ہیں،یہ دشمن ممالک کے کہنے پر پاکستان کے اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگست میں عمران خان کی ایوان صدر میں جنرل ریٹائرڈ باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی، وہ اگست سے پہلے جنرل(ر) باجوہ کے خلاف مہم شروع کرچکے تھے۔
شرجیل میمن نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایوان صدر کا کیا کام کہ سابق وزیر اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات کروارہا ہے،عمران خان کہہ رہا ہے کہ اُس وقت کے آرمی چیف نے کہا پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں توڑ و،شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے اسمبلیاں توڑنے کا مشورہ کیوں دیا؟
ان کا کہناتھا کہ غیر آئینی طریقے سے پنجاب اورخیبرپختونخوا کی اسمبلیاں توڑی گئیں،کیاغیرقانونی طور پراسمبلیاں توڑناٹھیک تھا،انہوں نے مزید کہاکہ ثاقب نثار کا پورا دور سوالیہ نشان بن چکا ہے۔
عمران خان کے انٹرویو پر سوموٹو ہونا چاہیے، وزیر اعلیٰ کہتا رہا کہ 90فیصد لوگ اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں ہیں،عمران خان پورے ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔