تازہ تر ین

اے این پی وفد کی سراج الحق سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی

پشاور:(ویب ڈیسک) سیکرٹری جنرل اے این پی میاں افتخار حسین کی قیادت میں وفد نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی۔
وفد نے جماعت اسلامی کو اے این پی کے زير اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان سیاسی مکالمہ وقت کی ضرورت ہے۔
افتخار حسین نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو برداشت نہ کرنے کا نتیجہ صرف مزید مسائل اور مشکلات کا با‏عث بنے گا، موجودہ صورتحال میں ملک بحرانوں اور مسائل کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
موجودہ بحران اور اسکا حل کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس 3 مئی کو اسلام آباد میں ہوگی، آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain