تازہ تر ین

2023 کا پہلا چاند گرہن 5 مئی کو ہوگا

لاہور:(ویب ڈیسک) رواں سال 2023 کا پہلا چاند گرہن 5 مئی کو ہوگا جو پاکستان سمیت ایشیا، یورپ اور عرب کے کئی ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔
چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 5 مئی جمعے کو رات 8 بجکر 14 منٹ پر شروع ہوگا اور رات کے 10 بجکر 22 منٹ پر عروج کو پہنچے گا جبکہ اختتام 6 مئی بروز ہفتہ رات 12 بجکر 31 منٹ پر ہوگا۔
مجموعی طور پر چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے اور 17 منٹ ہوگا جو پاکستان کے ساتھ ساتھ سمیت یورپ، ایران، عراق، متحدہ عرب امارات، روس اور چین سمیت متعدد ایشائی ممالک میں دیکھاجاسکےگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain