تازہ تر ین

فخر زمان نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور : (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
آئی سی سی کی جانب سے قومی کرکٹر فخر زمان کو ‘آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ’ قرار دے دیا گیا۔ اس سے قبل آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جس میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارک چیپمین اور سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا شامل تھے۔
اس حوالے سے فخر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں لکھا کہ ‘جس طریقے سے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارک چیپمین نے ٹی 20 میں ہمیں کوٹا، لگ یہی رہا تھا کہ یہ اعزاز انہیں ملے گا’
فخر زمان نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ تمام ووٹرز اور شائقین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حمایت کی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain