اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکلا نے کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہی پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، عمران خان نے اپنے وکلا کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کی ہدایت کی تھی۔
