تازہ تر ین

شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کی ملاقات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ شہباز شریف سے شاہی خاندان کے رکن اور ابوظہبی پورٹس کے چیئرمین شیخ احمد دلموک المکتوم نے وفد کے ساتھ ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم نے ابوظہبی پورٹس کا پاکستان کی بندرگاہوں اور شپنگ کی صنعت میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔ شیخ احمد دلموک المکتوم کا پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے لیے دو ماہ کی قلیل مدت میں یہ دوسرا دورہ ہے، ملاقات میں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن حکومتی تعاون فراہم کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain