تازہ تر ین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت نے وزارت داخلہ کو حکم دیا کہ شاہ محمود قریشی کس مقدمہ میں گرفتار ہیں، اس سے متعلق آگاہ کریں۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی کیخلاف دو مقدمات ہیں جبکہ ان کیخلاف 6 پرانے کیسز ہیں۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain