تازہ تر ین

خواتین کیلئے پنک گیمز کا انعقاد کروا رہے ہیں : وہاب ریاض

لاہور : (ویب ڈیسک) مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے لاہور میں 7 سے 10 جون تک پنک گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
لاہور میں ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر اور ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پنک گیمز کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے، اس میں 50 لاکھ کے انعامات رکھے گئے ہیں۔
وہاب ریاض نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر گیمز کی ایمبیسیڈر ہوں گی۔
اس موقع پر رافعہ حیدر نے کہا کہ پہلی مرتبہ ویمنز گیمز کا انعقاد کر رہے ہیں، پہلے مرحلے میں لاہور ڈویژن میں مقابلے ہوں گے، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں 700 ایتھلیٹس شریک ہوں گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 4 روز تک 7 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، یونیورسٹی کی سطح کی کھلاڑی ان گیمز میں حصہ لیں گی۔
پریس کانفرنس میں وہاب ریاض نے ایشیا کپ کے انعقاد کے معاملے پر بھی بات کرتے ہوئے کہاکہ ایشیا کپ کا بڑا ایشو بنا دیا گیا ہے، پاکستان میں میچز ہونے چاہییں یہ اچھی چیز ہے، پاکستان میں سب بڑی ٹیمیں آچکی ہیں ، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ ہو جائے تو اچھی بات ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain