تازہ تر ین

فرانس : پارک میں چاقو بردار شخص کاحملہ ، 6 بچے زخمی

پیرس : (ویب ڈیسک) فرانسیسی شہر اینیسی کے ایک پارک میں چاقوکے حملہ میں 6 بچے زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق فرانس کے شہر اینیسی میں ایک چاقو بردار شخص نے گراؤنڈ میں کھیلنے والے کمسن بچوں پر حملہ کردیا، چاقو کے وار سے کم از کم 6 بچے زخمی ہوگئے، جن میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونیوالے بچوں کی عمریں 3 سال کے قریب ہیں، واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ حملے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ کے اردگرد ٹریفک روک دی گئی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain