تازہ تر ین

Akzonobleنے پاکستان میں اپنا پہلا Dulux Experience Storeقائم کردیا

لاہور(پریس ریلیز)پینٹس اورکوٹنگز بنانے والی معروف عالمی کمپنی AkzoNobel نے لاہور میں پاکستان کے اپنے پہلے Dulux Experience Storeکا افتتاح کردیا۔یہ اسٹور ”دیکھیں،چھوئیں اور محسوس کریں“کہ تصور پر قائم کیا گیا ہے،جہاں صارفین ملک میں پہلی بار قائم کردہ
Dulux Experience Storeمیں قدم رکھتے ہی رنگوں کا انتخاب اور مختلف مصنوعات کے عملی تجربہ سے مستفید ہوسکیں گے۔
AkzoNobel پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو مبشر عمر نے اس موقع پر کہا کہ ”AkzoNobel گھر کے اندرونی اور بیرونی حصوں کے لئے پینٹس کی ضروریات کے حوالے سے دور حاضر کے صارفین کے رجحان کو بغور دیکھ رہا ہے۔ گھروں کے مالکان اب بہتر پائیداری،آسان دیکھ بھال،گھروں کو موسمی سختیوں،دھول مٹی اور الکلی سے بچانے کے پینٹ کے اضافی فوائد کے ساتھ ساتھ خاندانوں کی صحت و تندرستی کے فوائد سے متعلق ماہرین سے مشاورت کرتے دکھائی دیتے ہیں،تاہم اس حوالے سے معتبر معلومات کا حصول ایک چیلنج ہے۔ہمیں امید ہے کہ بحریہ ٹاو?ن لاہور میں قائم کردہ Dulux Experience Storeپر خریداری کے حتمی فیصلہ سے قبل صارفین Dulux پینٹ کے فوائد کو زیادہ آسانی سے جانچ اور محسوس کرسکیں گے۔“
اس اسٹور پر گھروں کے مالکان اپنے خاندان کیلئے موزوں ترین پینٹ کے انتخاب سے قبل،ماہرین کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ پوری رینج میں شامل مصنوعات کی منفرد خصوصیات سمجھ سکیں گے،دیواروں پر لگانے پر Dulux مصنوعات کے نتائج کو براہ راست چھو کر اسے محسوس کرسکیں گے اور 2ہزار سے زائد رنگوں میں سے اپنی پسند کے رنگ کا انتخاب کرسکیں گے۔
Dulux Experience Store،ہمیشہ مقامی اسٹور کے تعاون کے ساتھ قائم کیا جاتا ہے اوراس بار AkzoNobel نے بحریہ ٹاو?ن میں Dulux Experience Storeکیلئے GS پینٹ کے ساتھ تعاون کیاہے۔
Dulux Experience Storeکی صورت میں Dulux کا مقصد Dulux ایشورنس پروگرام کے ذریعہ گھروں کے مالکان کو ذہنی سکون فراہم کرنا بھی ہے۔
#DuluxKaWaada صارفین کو یہ اعتماد دیتا ہے کہ Dulux پینٹ انہیں بہترین رنگ،عمدہ فنشنگ اور بیان کردہ کوریج فراہم کرے گا،بصورت دیگر پینٹ تبدیل کردیا جائیگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain