تازہ تر ین

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 4 روزہ سرکاری دورے پر کل جاپان روانہ ہوں گے

اسلام آباد (خبریں ڈیجیٹل ) دفتر خارجہ کے مطابق جاپان حکومت کی دعوت پر وزیر خارجہ یکم سے چار جولائی تک جاپان کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیر خارجہ اپنے جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی اور جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایشیائی ترقیاتی بینک انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی جاپان کے قومی سلامتی کے مشیر ٹیکیو اکیبا سے بھی ملاقات ہوگی، وزیر خارجہ کی پاکستانی افرادی قوت کی درآمد سے متعلق ممتاز کاروباری اور اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain