نئی دہلی(خبریں ڈیجیٹل) بھارت میں بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، سیلابی ریلے میں دو فوجی بھی بہہ گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 افراد ہلاک اور 10 کے قریب لاپتا ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شمالی علاقوں میں گزشتہ دو دنوں سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔
راجستھان میں 4، اترپردیش میں 2، ہماچل میں 3 اور پنجاب میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج کے دو اہلکار بارش کے پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔ دونوں کی لاشیں مل گئیں۔