کراچی(خبریں ڈیجیٹل)صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شہریوں کے لیے مزید الیکٹرک بسیں کل کراچی پہنچ جائیں گی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کی چارجر کا ایشو تھا، جو حل ہوگیا ہے اور اضافی چارجرز بھی منگوا لیے گئے ہیں۔ کل سے الیکٹرک بسیں سڑکوں پر ہوں گی۔ اس کے علاوہ کراچی کے شہریوں کے لیے مزید بسیں بھی آرہی ہیں ۔ کل کراچی میں مزید بسیں پہنچیں گی اور اس کے بعد جولائی کے آخر میں بھی مزید بسیں کراچی آئیں گی۔





































