تازہ تر ین

ملک بھر میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

لاہور: (خبریں ڈیجیٹل) ملک بھر میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے سندھ میں مون سون کے نئے سسٹم کے اثر انداز ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 22 جولائی کے درمیان مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا نیا سلسلہ خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہوگا، کراچی میں بارشوں کی شدت کا اندازہ سسٹم کے قریب آنے پرہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain