تازہ تر ین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزارت خزانہ

۔(خبریں ڈیجیٹل) وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ‏پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردبدول کے حوالے سےفی الحال کو ئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی نوٹیفیکیشن جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل سے متعلق فیصلہ آج کیا جائے گا ۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفیکیشن گردش کر رہا تھا جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 22 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں19 روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain