تازہ تر ین

شائقین کے ذہنوں میں اس لیے رہ گئی کیونکہ میرے گانے بہت مقبول تھے، شلپا شیٹی

۔(خبریں ڈیجیٹل) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کا کہنا ہے کہ مجھے کبھی بھی اپنی اداکاری کی صلاحیتیں دکھانے کے زیادہ مواقع نہیں ملے۔

انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اتنا طویل عرصے تک شائقین کے ذہنوں میں اس لیے رہ گئی کیونکہ میری فلموں کے گانے بہت مقبول تھے۔

شلپا شیٹی نے کہا کہ مجھے ہمیشہ گلیمرس رول دیے گئے، مجھے کبھی بھی اداکار کا ٹیگ نہیں ملا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’میں کھلاڑی تُو اناڑی‘ جیسی ہٹ فلم کرنے کے باوجود بھی شلپا کو کبھی کسی بڑے پروڈکشن ہاؤس کی طرف سے فلم کی پیشکش نہیں ہوئی۔

شلپا کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی میں چند ایسی فلمیں بھی تھیں جن میں پروڈیوسرز نے کہا کہ انہیں نقصان ہوگیا ہے لہٰذا مجھے بقایا فیس ادا نہیں کی گئی۔

شلپا شیٹی جلد ہی فیملی فلم ’سُکھی‘ میں نظر آئیں گی، یہ فلم رواں مہینے ریلیز ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain