تازہ تر ین

پیٹرول کی قیمت بڑھے گی یا برقرار رہے گی؟ نگران وزیراعظم نے اجلاس بلالیا

اسلام آباد: (خبریں ڈیجیٹل) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اجلاس بلالیا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے آج دو اہم اجلاس طلب کیے ہیں جس میں سے ایک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دوسرا بجلی چوری سے متعلق ہے۔

اجلاس میں وزارت خزانہ اور اوگرا سمیت متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہونگے جب کہ  وزارت توانائی کے حکام وزیراعظم کو بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں پر رپورٹ دیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے اور آج رات سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain