تازہ تر ین

کثیرالملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق، آرمی چیف کی خصوصی شرکت

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کثیرالملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ‘ایٹرنل برادرہڈ دوم’ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس حوالے سے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا، انہوں نے جونیئر لیڈرشپ اکیڈمی (شنکیاری) کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جونیئر لیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت اور آپریشنز میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جونیئر لیڈرز نے عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں بھی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

سپہ سالار کو جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ کی مشق سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

کثیرالملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق، آرمی چیف کی خصوصی شرکت

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات اور فوجی تعاون کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوکر دہشتگردی سے نمٹنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain