تازہ تر ین

’کے جی ایف 3 ‘ کی شوٹنگ اور ریلیز کا اعلان

 ممبئی: جنوبی بھارتی اداکار یش کی ’کے جی ایف 2‘ کی شاندار کامیابی کے بعد فلمسازوں نے ‘کے جی ایف 3′ کی شوٹنگ اور ریلیز کا اعلان کردیا ہے۔

ایکشن فلم ‘کے جی ایف’ کے مداحوں کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی ہیں کیونکہ فلم کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ اور ریلیز سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہومبلے فلمز کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ  ‘کے جی ایف 3′ کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال 2024 میں ہوگا جبکہ یہ فلم سال 2025 کے وسط یا آخر میں ریلیز ہوگی۔

اس کے ساتھ ہومبلے فلمز کی ہر سال ایک بڑی فلم ریلیز ہوگی کیونکہ رواں سال 22 دسمبر کو اُن کی فلم ‘سالار’ ریلیز کی جائے گی۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ‘کے جی ایف 3′ کے لیے فلمسازوں نے یش کے بجائے بالی ووڈ کے سُپر اسٹار ریتک روشن کو فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لئے رابطہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ فلم ‘کے جی ایف 2′ باکس آفس پر خوب ہٹ رہی اور فلم نے بھرپور بزنس کیا، فلم گزشتہ سال 14 اپریل کو ریلیز کی گئی تھی جس میں یش، سنجے دت، روینہ ٹنڈن، سری ندھی شیٹی اور پرکاش راج نے اہم کردار ادا کیے تھے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain