تازہ تر ین

بھارت میں برفیلی جھیل پھٹنے سے 22 فوجیوں سمیت 120 افراد بہہ گئے؛14 ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست سکم میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں برفانی جھیل پھٹ گئی اور یخ بختہ سیلابی ریلا رہائشی علاقے میں داخل ہوکر 100 سے زائد افراد کو بہا لے گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست سکم کے علاقے موگوتھانگ میں اونچائی پر بنی برفانی جھیل مسلسل بارشوں کے باعث پھٹ گئی اور تیز رفتار سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

سیلابی ریلا ایک فوجی کیمپ میں بھی داخل ہوگیا تھا اور 22 اہلکاروں کو بہا لے گیا جب کہ فوجی تنصیبات کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ سیلاب سے مجموعی طور پر ریاست سکم کے 4 اضلاع متاثر ہوئے۔

سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 120 افراد میں سے 14 کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کے کام میں موسم کی خرابی آڑے آ رہی ہے۔ 25 امدادی کیمپ بھی متاثرہ افراد کی دادرسی کے لیے کم پڑ رہے ہیں۔

 

متاثرہ علاقوں میں 14 پل تباہ ہوگئے اور کئی علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا جس کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔ تاخیر سے امدادی اہلکار اور سامان پہنچے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain