تازہ تر ین

سعودی عرب نے غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

ریاض: سعودی عرب نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلالیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے او آئی سی ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی عسکری کارروائیوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

گزشتہ روز ایران نے بھی او آئی سی کا ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کا نشانہ معصوم شہری اور بچے بن رہے ہیں جس پر عالمی قوتوں کی خاموشی بے حسی کی علامت ہے۔

قبل ازیں او آئی سی نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل عالمی قراردادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے عرب امن فارمولے اور بین الاقوامی قرارداوں کے مطابق خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کے سلسلے میں اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ حماس کے اسرائیل پر حملے میں اب تک غیر ملکیوں سیت 1200 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اسرائیل کی غزہ پر بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 800 کے قریب پہنچ گئی جن میں 140 بچے بھی شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain