تازہ تر ین

سائفر کیس: عمران خان کیخلاف باقاعدہ ٹرائل کا آغاز، سرکاری گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے

سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف باقاعدہ ٹرائل کا آغاز ہوگیا ہے، استغاثہ کے 5 گواہان بھی عدالت میں پیش ہوگئے ہیں۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے حکام سرکاری گواہان کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

سائفر کیس میں استغاثہ کے 5 گواہان بھی عدالت پیش کیےگئے جن میں نادر خان، عمران ساجد، محمد نعمان، شمعون قیصر اور فرخ عباس شامل ہیں تاہم ان گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے جا سکے۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ضمانت اور اخراج مقدمہ کی درخواستیں زیرسماعت ہیں جب کہ پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا کہ فیصلہ آنے تک گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ کئے جائیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ کاحکم امتناع نہ ہوا تو آئندہ سماعت پر گواہان کا بیان ریکارڈ کریں گے۔

عدالت نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

ایک سوال پر شاہ خاور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان وعدہ معاف گواہ نہیں بلکہ معمول کے گواہ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain