تازہ تر ین

بجلی چوری کیخلاف مہم؛ 26 ارب جرمانہ وصول، 53 ملازمین معطل

لاہور: ملک بھر میں انسداد بجلی چوری مہم کے دوران آپریشن میں 26 بلین سے زائد جرمانہ وصول جب کہ 53 ملازمین معطل کئے گئے ہیں۔

حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کے فیصلے کے مطابق ملک بھر میں انسداد بجلی چوری مہم کے دوران آپریشن میں 26 بلین سے زائد جرمانہ وصول، 53 ملازمین معطل اور 10 ہزار سے زائد افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔

ماہ اکتوبر کے اعداد وشمار کے مطابق لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 4497ملین وصول اور 4026 مجرمان گرفتار کیے۔ گیپکو نے251 ملین پاکستانی روپے وصول اور 1001 مجرمان گرفتار کیے۔فیسکو نے آپریشن کے دوران 377 ملین روپے وصولی کا تخمینہ لگایا اور 1258 افراد گرفتار کیے۔

آئیسکو نے کریک ڈاؤن کے دوران 139 افراد کو گرفتار کیا جبکہ 220 ملین روپے وصول کیے۔میپکو نے بجلی چوروں سے 981 ملین جبکہ پیسکو نے 3747 ملین روپے جرمانہ وصول کیا۔ ہیسکو نے 3083 ملین، سیپکو نے 2007 ملین اور قیسکو نے 593 ملین روپے جرمانہ وصول کیا۔

آپریشن کے دوران میپکو نے 1905، پیسکو نے 1215، ہیسکو نے 48، سیپکو نے 98اور قیسکو نے 32مجرمان گرفتار کیے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain