تازہ تر ین

انضمام الحق کو قبل از وقت گھر بھیجنے کا معاوضہ ڈیڑھ کروڑ

کراچی: انضمام الحق کو قبل از وقت گھر بھیجنے پر ڈیڑھ کروڑ روپے دینا ہوں گے۔

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی غیرمعیاری ہے، مسلسل 4 میچز میں شکست کے بعد سیمی فائنل میں رسائی تقریبا ناممکن بن چکی، ایسے میں ناقدین کی توپوں کا رخ کپتان بابر اعظم کے ساتھ چیف سلیکٹر کی جانب بھی ہو گیا، البتہ انھوں نے اپنے لیے متوقع حالات کا پہلے ہی سوچ کر پیش بندی کر لی تھی۔

ذرائع کے مطابق اگر بورڈ نے انضمام کو قبل از وقت عہدے سے ہٹایا تو ڈیڑھ کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے، یہ 25 لاکھ ماہانہ کے لحاظ سے 6 ماہ کی تنخواہ ہے۔

نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ کے پاس موجود دستاویز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی گذشتہ میٹنگ میں انضمام الحق کو بھی مدعو کیا گیا تھا، وہاں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ مقامی کوچزو آفیشلز کو بھی غیرملکیوں کے برابر معاوضہ ملنا چاہیے، پی سی بی سے منسلک ہونے کیلیے میں اپنے معاہدے چھوڑ کر آ رہا ہوں تو مجھے بھی یکساں رقم امریکی ڈالرز میں دیں، انھوں نے 25 لاکھ ماہانہ تنخواہ، چار سالہ معاہدے اور قبل از وقت اختتام کی صورت میں 6 ماہ کے نوٹس پیریڈ کا مطالبہ کیا۔

سی او او نے یاد دلایا کہ ایم سی کو طویل المدتی معاہدوں کی اجازت نہیں ہے مگر ممبران نے خصوصی کیس قرار دیتے ہوئے اس کی منظوری دے دی تھی،مذکورہ میٹنگ میں ممبر کلیم اے خان نے پوچھا تھا کہ کیا چیف سلیکٹر پاکستان ٹیم کی سلیکشن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لیتے ہیں، خواجہ ندیم نے ایسا سافٹ ویئر اور ڈیٹا بیس تشکیل دینے کا مشورہ دیا۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود ہوتی ہے، ڈیٹا سے کسی حد تک مدد مل سکتی ہے مگر اس کا فیلڈ پرفارمنس کے جائزے اور کھلاڑی کی ہر میچ میں کارکردگی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، سلیکشن کمیٹی اپنے فیصلے کرتے ہوئے تمام معاملات کا جائزہ لیتی ہے۔

دوسری جانب پی سی بی ایجنٹ کے ساتھ کمپنی میں شیئرہولڈر ہونے کے معاملے میں انضمام سے وضاحت طلب کرے گا۔

گزشتہ دنوں ’’ایکسپریس‘‘ میں شائع شدہ خبر میں بتایا گیا تھا کہ انضمام الحق کے اپنے اور کھلاڑیوں کے ایجنٹ طلحہ رحمانی کی کمپنی میں شیئرز ہیں، محمد رضوان بھی مالکان میں شامل ہیں، اس پر مفادات کے ٹکرائو کا الزام سامنے آیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain