پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی طویل عرصے بعد ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
گزشتہ روز شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ کی تصاویر پوسٹ کیں اور بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔
شعیب ملک نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “بیٹا سالگرہ مبارک ہو، بابا آپ سے بہت پیار کرتے ہیں”۔
ایکس پر پوسٹ کی گئیں تصاویر میں شعیب ملک اپنے بیٹے کے ساتھ کیک کے پاس کھڑے ہیں جبکہ اُن کے عقب میں اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا موجود ہیں، کھیلوں کی دُنیا کی اس مقبول ترین جوڑی کو کسی بھی تصویر میں ایک دوسرے کے ساتھ بات کرتے ہوئے یا ساتھ کھڑے ہوئے نہیں دِکھایا گیا۔
اسی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر پر کئی سوال اُٹھا دیے ہیں جبکہ کچھ صارفین اس جوڑی کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش بھی نظر آئے۔





































