بالی ووڈ اداکار اپنے ہر دن کو بڑے اہتمام سے مناتے ہیں اور پھر ان مواقع کی تصاویر مداحوں کے لیے سوشل میڈیا ہینڈل پر بھی شیئر کرتے ہیں ہیں لیکن حال ہی میں ہونے والی شاہ رخ خان کی سالگرہ کے حوالے سے سب ہی تصاویرکے منتظر رہے ۔
شاہ رخ خان نے اپنی 58 ویں سالگرہ شاندارانداز میں منائی اور اس وقع پر اپنی رہائش گاہ منت کے باہر جمع ہونے والے مداحوں کو دو بار مبارکباد دی۔
انھوں نے شام میں اپنےمداحوں کی تقریب میں شرکت کی اور رات میں اپنے دوستوں اورساتھیوں کے لئے ایک پارٹی کی بھی میزبانی کی۔
پارٹی کی بہت سی تصاویرآن لائن منظر عام پر آئیں لیکن ان میں سے کسی میں بھی شاہ رخ خان نظر نہیں آئے۔
ٹیلی ویژن اداکارہ مونا سنگھ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پربرتھ ڈے بوائے کے ساتھ دوتصاویرشیئر کی ہیں۔
پہلی تصویر میں شاہ رخ خان کو مونا کے سر پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور اداکار کیمرے کے سامنے مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ کیپشن میں مونا نے لکھا کہ ’آپ نے مجھ پر جو پیار برسایا اس سے بہت متاثر ہوں۔





































