کراچی سے پیاز کی ایکسپورٹ کے کنسائنمنٹ میں اربوں روپے کی منشیات ملائشیا میں پکڑی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملیشیا ایکسپورٹ کیے جانے والے کنٹینر میں 100 کلو کوکین ،اور 411 کلو میتھامائن نامی منشیات اسمگل کا انکشاف ہوا ہے۔ اسمگل کی گئی منشیات کی مالیت 5 ارب روپے سے زائد ہے، اس حوالے سے ملائشین حکام کا کہنا ہے کہ ملائشین پولیس نے پاکستان سے آنے والے پیاز سے لدے کنٹینر میں چھپائی گئی 500 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی۔
دستاویز کے مطابق 27 اکتوبر 2023 کو ملائیشیا کے شعبہ نارکوٹکس کرائم انویسٹی گیشن نے کسٹمز ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مشترکہ طور پر چھاپے مارے ۔ملائشیا میں چیراس پرائما کے گودام پر چھاپے کے دوران ملائیشیا کے اہلکاروں کو تھیلوں سے بھرےہوے کنٹینر کی تلاشی لی۔کنٹینر میں پیاز کے بجائے تھیلوں میں منشیات کے پیکٹوں سے بھرے ہوئے تھے۔ ملائشین حکام نے پانچ مقامی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔نارکوٹکس کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے 24 اکتوبر 2023 کو پاکستان سے ایک کنٹینر کو کلونگ کی بندرگاہ پر پہنچنے کے بعد پتہ لگایا۔ 21 سے 53 سال کی عمر کے تمام مشتبہ افراد کو خطرناک منشیات ایکٹ (ADB) کے سیکشن 39B کے تحت تحقیقات کے لیے حراست میں رکھا گیا۔