لاس اینجلس: امریکی سپر اسٹار گلوکار ڈیڈی کے ساتھ سابقہ گرل فرینڈ گلوکارہ کیسی نے ریپ اور جسمانی تشدد کے کیس میں تصفیہ کرلیا۔
گلوکارہ نے مین ہیٹن کے فیڈرل کورٹ درخواست دی تھی کہ ڈیڈی نے ان کو منشیات دے کر تشدد کا نشانہ بنایا اور انے کے ساتھ ریپ کیا ہے۔
اب دونوں گلوکاروں کی طرف سے تصفیہ کا اعلان کیا گیا ہے اور کیسی نے کہا ہے کہ وہ اپنی خوشی سے چند شرائط پر کیس واپس لے رہی ہیں۔
امریکی سپر اسٹار گلوکار ڈیڈی اور کیسی کے درمیان تصفیہ کی شرائط کو میڈیا کے سامنے نہیں لایا گیا ہے۔
کیسی اور ڈیڈی کی ملاقات 2005 میں ہوئی تھی جب کیسی کی عمر 19 اور ڈیڈی کی عمر 37 برس تھی۔
ڈیڈی نے کیسی کو اپنے لیبل ’بیڈ بوائے ریکارڈز‘ کیلئے سائن کیا اور اس کے ساتھ مل کر مشہور گانے گائے اور اسی دوران ان کا رومانوی تعلق بھی شروع ہوگیا۔