100انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا جب کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 39 پیسے کمی ہوئی۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں400 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس کی 64000 کی حد بحال ہوگئی۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 961 پوائنٹس کے ساتھ 63 ہزار 917 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 39 پیسے کمی ہوئی اور امریکی ڈالر 283.75 روپے پر آگیا۔