تازہ تر ین

شمالی کوریا کے سربراہ ملکی خواتین سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے روپڑے

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان ملک میں گرتی ہوئی شرح پیدائش سے نمٹنے کے لیے کوششوں پر زور دیتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

اتوار کے روز منعقدہ ایک تقریب میں کم جونگ کو آنسو پونچھتے ہوئے دیکھا گیا، وائرل ویڈیو میں وہ ملک کی خواتین سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جذباتی ہو رہے ہیں۔ کم جونگ ان نے یہ درخواست پیانگ یانگ میں قومی ماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کم جونگ کا کہنا تھا کہ ’شرح پیدائش میں کمی کو روکنا اور بچوں کی اچھی دیکھ بھال ہمارے گھریلو فرائض ہیں جنہیں ہمیں ماؤں کے ساتھ کام کرتے ہوئے سنبھالنے کی ضرورت ہے‘۔

شمالی کوریا کے رہنما نے کہا کہ قومی طاقت کو مضبوط کرنے کے لیے ملک کی پیدائش میں کمی کو روکنا خواتین کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے قومی طاقت کو مضبوط بنانے میں ماؤں کے کردار کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے پارٹی اور ریاست کے کام سے نمٹنے میں مشکل پیش آتی ہے، تو میں بھی ہمیشہ ماؤں کے بارے میں سوچتا ہوں۔

اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کا اندازہ ہے کہ 2023 تک شمالی کوریا میں شرح پیدائش یا عورت کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کی اوسط تعداد 1.79 تھی، جو 2014 میں 1.88 ہوگئی۔ یہ کمی اب بھی جنوبی کوریا کے مقابلے میں سست ہے، جس کی شرح پیدائش 2022 میں 0.78 اور 2014 میں 1.20 تھی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے 1970-80 کی دہائی میں برتھ کنٹرول پروگرام نافذ کیا تھا تاکہ جنگ کے بعد آبادی میں اضافے کو سست کیا جاسکے۔

سیئول میں قائم ہیونڈائی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اگست میں ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ 1990 کی دہائی کے وسط میں قحط کے بعد ملک کی شرح پیدائش میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس میں لاکھوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی رواں سال کی رپورٹوں کے مطابق ملک نے تین یا اس سے زیادہ بچوں والے خاندانوں کے لیے فوائد کا ایک مجموعہ متعارف کرایا ہے، جن میں ترجیحی مفت رہائش کے انتظامات، ریاستی سبسڈیز، مفت خوراک، ادویات اور گھریلو سامان اور بچوں کے لیے تعلیمی مراعات شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain