تازہ تر ین

پشاور ورسک دھماکے میں افغان باشندہ ملوث، خاکہ جاری

پشاور: سی ٹی ڈی نے پشاور ورسک دھماکے میں افغان باشندے کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جس کا خاکہ بھی جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ورسک روڈ دھماکے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سی ٹی ڈی نے دھماکے میں ملوث مشتبہ مرکزی ملزم کا خاکہ تیارکرلیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ملزم افغان باشندہ ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل آئی ای ڈی دھماکے میں تین بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain