پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو الیکشن کمیشن پر حملہ اور پری پول رگنگ قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملہ اور پری پول رگنگ ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سنگل بینچ کا فیصلہ الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے، جج صاحب کے کزن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں اس لیے یہ فیصلہ ہی آنا تھا۔