عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے متعلق آگاہی دی جائے، عمران خان کی ترجمانوں کو ہدایت

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے متعلق آگاہی دی جائے۔
اپنے زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں عمران خان نے حکومت کیخلاف پارٹی بیانیے کو مذید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تباہ حال معیشت اور مہنگائی کے پس پردہ حقائق عام تک پہنچائے جائیں اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق موثر آواز بلند کی جائے۔
عمران خان نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں ہونے والی مہنگائی ریلیوں میں عوام کو متحرک کیا جائے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں عمران خان نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی ناکام پالیسیوں اور بیڈ گورننس کو میڈیا پر لانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بتائیں حکومت نے کس طرح این آر او ٹو سے فائدہ لیا ہے۔

اللہ نے ابھی کیسے وزیراعلیٰ بنا دیا، خود نہیں پتا چلا، پرویز الہی

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے کہا ہے کہ اللہ نے ابھی کیسے وزیراعلیٰ بنا دیا، خود نہیں پتا چلا۔
ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پہلی بار ہوا کہ مسلم لیگ ن کے غنڈے داخل ہوئے، بھاگنے والے ڈپٹی اسپیکر کے حکم پر پولیس ایوان میں داخل ہوئی، یہ تاریخ میں بد نما داغ ہے جو اسمبلی میں ہوا۔
پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بنا تو خیال آیا کہ اسمبلی میں جگہ کم ہے نئی بلڈنگ بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر چیمبر میں 800 افراد کےلیے گنجائش ہے،نئی عمارت میں 400گاڑیوں کی پارکنگ رکھی گئی ہے۔

ن لیگ نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نمبر پورے نہ ہونے پر ن لیگ نے سبکی سے بچنے کے لیے تحریک عدم اعتماد واپس لی جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور ن لیگ کی لاکھ کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان توڑے نہ جاسکے۔
ذرائع کے مطابق اراکین پنجاب اسمبلی توڑنے میں ناکامی پر حکمت عملی کے تبدیلی کے نام پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی کیونکہ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اتحاد کو واضع برتری حاصل ہے۔

آئی ایم ایف، سودی پالیسیوں کے سبب ملک دیوالیہ ہونے کے قریب آگیا، سراج الحق

پشاور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کی وجہ سے صوبہ خیبرپختونخوا غیر محفوظ ہوچکا ہے۔
المرکز الاسلامی پشاور میں صوبائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدامنی کی شدید لہر ہے۔ لوگوں کی جان و مال محفوظ نہیں۔اس سب کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں، ان کی آپس کی چپقلش کی وجہ سے ترقی کا پہیہ جام ہوگیا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔ معاشی صورتحال بد سے بدتر ہورہی ہے۔مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔روزمرہ کی اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ، آٹا، چینی، دال کی قیمتوں میں آئے دن اضافے سے عوام عاجز آچکے ہیں۔آئی ایم ایف اور سودی پالیسیوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اورقانون نفاذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ میں عملاً ناکام ہوچکے ہیں۔ملک کی معیشت تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا۔

یوکرین کا میزائل حملے میں 400روسی فوجی مارنے کا دعویٰ

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین نے ایک میزائل حملے میں 400 روسی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ کیاہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کے مکیوکا شہر میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں بڑی تعداد میں روسی فوجی موجود تھے۔
دوسری جانب روس کی طرف سے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کے اس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
روسی حکام کا کہنا ہے کے جنگ زدہ علاقے میں یوکرین کی طرف سے سال نوکے آغاز پر میزائل حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک تعلیمی ادارے کی عمارت بری طرح متاثر ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ایک پیغام میں سابق روسی فوجی اہلکار کا کہناہے کہ حملے میں بلڈنگ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
یوکرین کے حکام نے الزام لگایا ہے کے روس کی طرف سے بھی نئے سال کے آغاز پر ڈرون سمیت جہازوں کے ذریعے بم برسائے گئے جسکے نتیجے میں بڑی تباہی ہوئی۔
روس کی طرف سے سخت سردی کے موسم میں یوکرین پر مسلسل حملوں کے دوران عمارتوں سمیت برقی تنصیات کو مستقل نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے جس کے باعث ملک کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوباہوا ہے۔

یورپ سے مذاکرات جاری،اسرائیلی دھمکیوں سے کوئی سروکار نہیں: ایران

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ ایرانی معاملات میں مداخلت کرکے ہم پر دباؤ ڈالنے کا مغربی خیال بالکل غلط ہے،جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپ کیساتھ مذاکرات جاری ہیں۔
غیر ملکی خبررساں اداے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے یورپ اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ اب تک جاری ہے۔
ناصر کنعانی نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ مغرب اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ ایرانی معاملات میں “مداخلت” کر کے مذاکرات میں تہران پر دباؤ ڈال سکتا ہے تو “بالکل غلط” ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں یورپیوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ جوڑ توڑ سے گریز کریں اور مذاکرات اور معاہدے کا اعلان کرنے کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس پالیسی پر عمل پیرا ہوں۔
ترجمان نے کہا کہ نے زور دیا کہ ان کا ملک اسرائیل کی حالیہ دھمکیوں پر کوئی توجہ نہیں دیتا، ایران جوہری مذاکرات کو مکمل کرنے کے لیے تیار ہے تاہم اس کے لیے ہماری تیاری ہمیشہ کے لیے نہیں رہے گی۔
دوسری طرف اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا کہ وزارت دفاع نے اپنے بجٹ میں دس ارب شیکل اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔کارپوریشن نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس کی وجہ ایران میں فوجی کارروائی کے امکان کی تیاری ہے۔

2023 میں دنیا کا بڑا حصہ مہنگائی کے طوفان سے متاثر ہوگا، سربراہ آئی ایم ایف

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) انٹر نیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ 2023 میں دنیا کا بڑا حصہ مہنگائی سے متاثر ہوگا۔
عالمی خبر رساں ادار کے مطابق سربراہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کے 10ماہ سے جاری روس یوکرین جنگ،دنیا بھر میں ہونے والی مہنگائی اور شرح سود میں اضافے سمیت چائنا سے اٹھنے والی کورونا کی نئی لہر کے باعث منہگائی کا طوفان آئے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ 2022کے مقابلے 2023میں معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، امریک اور یورپ اس سے براہ راست متاثر ہوں گے۔
سربراہ آئی ایم ایف کا خیال ہے کہ دنیا کا ایک تہائی حصہ معاشی بحران کا شکار رہے گا جس کا سبب امریکا، یورپ اور چین کی معاشی سست روی ہے اور اس کے نتیجے میں بہتر معیشت رکھنے والے ممالک بھی متاثر ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کے 2023میں شروح نمو 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اس کے مقابلہ 2022 اور 2021 میں شرح نمو بالترتیب 2.7فیصد اور 6فیصدر ہی۔
کرسٹینا جار جیوا کا کہنا ہے کے چین میں کرونا پابندیوں کے خلاف عوامی احتجاج اور اس کے نتیجے میں کرونا کے پھیلاؤ سے نہ صرف خطہ بلکہ پوری دنیا متاثر ہو گی۔

پالتو بلی 38 ہیئر بینڈ نگل گئی، طبعیت بگڑنے پر آپریشن کرنا پڑگیا

نارتھ کیرولینا: (ویب ڈیسک) امریکا میں شریر پالتو بلی نے اس وقت ڈاکٹروں کو آزمائش میں ڈالدیا جب اس نے بال باندھنے والے موٹے ربڑ نگل لئے جنہیں بڑی مشکل سے اس کے پیٹ سے نکالا گیا۔
چارلسٹن اینیمل سوسائٹی کے دفتر میں ساؤتھ کیرولینا کی پالتو بلی جولیٹ لائی گئی جو بظاہر بہت بیمار لگ رہی تھی۔ اسے فوری طور پر ایک ہسپتال لے جایا گیا جہاں سرجری کرکے اس کے پیٹ سے ایک دو نہیں بلکہ 38 ایسے موٹے ربڑ کے چھلے نکالے گئے جو ہیئرڈریسنگ میں استعمال ہوتے ہیں۔ اب یہ بلی تیزی سے روبہ صحت ہے۔
ہسپتال لانے والے شخص نے بتایا کہ بلی ایک گھر کے باہر حالتِ غیر میں ملی تھی کیونکہ اس کے مالکان دوسرے شہر منتقل ہوتے وقت اسے چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ ڈاکٹروں نے اسے کھلانے کی بہت کوشش کی لیکن اس نے کچھ نہیں کھایا۔
تاہم اس کے بعد ریڈیوگراف ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ اس کی آنتوں میں غیرمعمولی رکاوٹ ہے۔ مزید ٹیسٹ سے تصدیق ہوئی کہ اس کے پیٹ میں ربڑ کے چھلوں کا پورا گچھا موجود ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس سے قبل انہوں نے ایسا کوئی منظر نہیں دیکھا تھا۔
سب سے اہم بات یہ ہے بلی کا جگر شدید متاثر ہوچکا تھا جسے ادویہ سے دوبارہ بحال کردیا گیا ہے اور اب بلی نارمل ہوچکی ہے۔ اگلے مرحلے میں الیکٹرولائٹ والی غذاؤں سے اس کا علاج کیا جائے گا۔

بھارتی شہری نے کورونا وائرس سے مرنے والی بیوی کا مجسمہ بنوا ڈالا

کولکتہ: (ویب ڈیسک) کولکتہ کے ایک شہری نے بیوی کا سلیکون مجسمہ بنانے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے خرچ کر دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکون مجسمہ کو بنانے میں 6 ماہ سے زائد کا عرصہ لگا جس کو گھر میں ایک صوفے پر بنایا گیا ہے جو کہ خاتون کی پسندیدہ جگہ تھی۔
65 سالہ شخص نے اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے مجسمہ بنایا، گھر میں آنے والا ہر شخص مجسمے کو دیکھ کر تجسس میں پڑ جاتا ہے اور اسے یوں لگتا ہے کہ کوئی زندہ خاتون بیٹھی ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران تپاس سندیلیا کی اہلیہ اِندرانی وفات پا گئی تھیں۔

پہلی مرتبہ دھات اور پالیمر کے ملاپ سے تھری ڈی نینو ساخت کا کامیاب مظاہرہ

اسٹینفرڈ: (ویب ڈیسک) اگرچہ تھری ڈی پرنٹر سے بڑی اشیا بنائی جاتی ہیں لیکن اب ماہرین نے نینوپیمانے کا انتہائی باریک ڈیزائن تیار کیا ہے لیکن اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں پالیمر میں دھات ملائی گئی ہے جو اس سے پہلے ممکن نہ تھی۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ اسٹینفرڈ یونیورسٹی کا چھاپہ گیا لوگو نہ صرف بہت خوبصورت ہے بلکہ بہت ٹھوس بھی ہے۔ اسے بہت تیزرفتاری سے بنایا گیا ہے۔ اس کا خاص مقصد خردبرقیات میں نازک پرزوں کو محفوظ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ ایک عام پالیمر میں دھات کے ایٹم ملاکر اسے تیار کیا گیا ہے جسے ’نینوکلسٹر‘ بھی کہا جاسکتا ہے۔
اس نینوساخت کو ٹوفوٹان لیتھوگرافی سے کاڑھا گیا ہے جس ایک گاڑھے مائع (اس تجربے میں پالیمر کا ملغوبہ) پر لیزر ڈالی جاتی ہے۔ مائع کے درمیان دھات کے نینوذرات رکھے جاتے ہیں اور جہاں لیزر پڑتی ہے وہاں مائع سخت ہوجاتا ہے۔ اس طرح مخصوص جگہوں پر لیزر ڈال کر حسبِ خواہش شکل یا ساخت بنائی جاتی ہے۔ کیمیائی عمل سے ایک سے زائد پالیمر بھی جڑجاتے ہیں اور یوں نینوساخت بہت مضبوط اور ٹھوس بن جاتی ہے۔
سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اس نینوساخت کو شوپیس نہ سمجھاجائے کیونکہ اسے ان گنت طبی کاموں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔