تازہ تر ین

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی بلا بحالی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا

الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے آج الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے یا ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد سے متعلق معاملہ زیر بحث آیا۔

اس دوران نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی بھی الیکشن کمیشن پہنچے۔

مرتضیٰ سولنگی نے الیکشن کمیشن کے اعلان کے بعد کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات پوری کرنے کے پابند ہیں، ساری جنگ معیشت اوراقتصادی ہے، سیاست آج کل ہمارا قومی مشغلہ بن گیا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتخابات ان شاءاللہ جمعرات 8 فروری کو ہوں گے، ابھی تک الیکشن کمیشن اپنے مؤقف پر کھڑا ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کو بلے کا نشان واپس دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہوچکا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرقانونی ہے۔

فیصلے کے متن میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس فیصلے کا اختیار نہیں تھا، اور ہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو انتخابی نشان سے متعلق سرٹیفیکٹ ویب سائٹ پر جاری کرے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابی نشان بلے کی حقدار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain