لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے این اے 122 اور 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
عمران خان نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر اور ایپلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، عدالت کاغذات نامزدگی منظور کرکے الیکشن لڑنے کی اجازت دے اور درخواست پر آج ہی سماعت کی جائے۔
دریں اثنا عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے اسٹمپ پیپرز اور اپیل کی مصدقہ کاپی منسلک نہ ہونے کے باعث اعتراض عائد کیا ہے تاہم وکلا نے مصدقہ کاپی منسلک کردی جس کے سبب اعتراض ختم ہوگیا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے این اے 122 این اے 89 سے کاغذات نامزدگی آر او نے مسترد کردیے ہیں اور الیکشن ٹریبونل نے یہ فیصلہ برقرار رکھا ہے۔