تازہ تر ین

ملازمین کو استعفے پر مجبور کرنے کیلیے کمپنی نے دفتر ہی پہاڑوں پر منتقل کردیا

شانزی: چین میں ایک اشتہاری ایجنسی نے اپنے ملازمین کو مستعفی ہونے پر مجبور کرنے کے لیے اپنا دفتر دور دراز پہاڑی جگہ پر منتقل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی ایڈورٹائزنگ کمپنی کے ملازمین کا دعویٰ ہے کہ کمپنی نے اپنا دفتر شہر سے دور دراز پہاڑی علاقے میں منتقل کیا تاکہ انہیں نوکری چھوڑنے پر مجبور اور معاوضہ ادا کرنے سے گریز کیا جائے۔چین کے صوبہ شانزی کے شہر ژیان میں واقع کمپنی کی اس حکمت عملی کو ملازمین کو مستعفی ہونے پر مجبور کرنے کے لیے انتہا پسند حربہ قرار دیا جا رہا ہے۔کمپنی پر لگائے گئے الزامات کی شروعات ایک ملازم چانگ کی طرف سے سامنے آئی جس نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک کمپنی کے عملے کا حصہ ہے لیکن کام کے نئے حالات کی وجہ سے دفتر جوائن نہیں کرسکتا۔چانگ نے مزید کہا کہ کمپنی نے مطلع کیا ہے کہ انہیں ڈیوٹی پر آنے کیلئے اب کنلنگ پہاڑی سلسلے میں بنے نئے دفتر آنا پڑے گا جس کا یک طرفہ راستہ دو گھنٹوں پر محیط ہے اور ان لوگوں کے لیے بہت مشکلات ہیں جن کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain