نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے 7 رکنی کمیٹی قائم کردی۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تشکیل دی جانے والی رکنی کمیٹی میں سیکرٹری دا خلہ کے علاوہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹری شامل ہوں گے ۔
وفاقی وزیر مواصلات اور مییری ٹائمز سیکورٹی کمیٹی کے کنوینرہوں گے ۔
کمیٹی عام انتخابات کے انعقاد کے لیے کیلئے ضروریات کا جائزہ اور فراہمی کیلئے معاونت کرے گی۔
امن و امان کی صورتحال پرموثر کنٹرول کیلئے اضافی سیکورٹی فراہمی کرنے کیلئے فوری فیصلہ سازی بھی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی۔
کمیٹئ عام انتخابات کیلے موثر انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمد کرائے گی ۔