اوسلو: ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ کی صورت حال زمین پر جہنم سے کم نہیں۔
اوسلو میں عرب ٹی وی کو انٹرویو میں ناروے کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فالج کا شکار ہوگئی۔
ناروے کے وزیر خارجہ نے اس بات کی حمایت کی کہ فلسطینی اداروں کی اپنے علاقوں پر مکمل اجارہ داری ہونی چاہیے اور اسرائیل کو ناجائز قبضے سے باز آجانا چاہیے۔
ناروے کے وزیر خارجہ نے کہا کہ 3 ماہ سے زائد کی جارحیت کے باوجود اسرائیل اب تک غزہ میں اپنا ایک بھی فوجی ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔
بحیرہ احمر پر عبور تجارتی جہازوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ناروے کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے لیے مختص ٹیکس فنڈز کو غیر منجمد کرنے میں ایک ثالث کے طور پر کام کرنے پر تیار ہیں۔
یاد رہے کہ ناروے ایک وسیع فلسطینی اتحاد کی حکومت بنانے کی بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہے جس میں مغربی اقوام کا مقصد فلسطینی اتھارٹی کو کلیدی کردار دینا ہے۔