تازہ تر ین

بیلاروسی شہری کی مکمل برف سے بنی کشتی وائرل ہوگئی

منسک: بیلاروس سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ نے مکمل طور پر برف سے بنی ایک کشتی بنائی ہے جو کہ نہ صرف ایک فرد کیلئے کافی ہے بلکہ پانیوں میں سفر بھی کرسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان کارپٹسکی بیلاروس سے تعلق رکھنے والے ایک خود ساختہ آرٹسٹ ہیں اور وہ اپنے ملک میں برف کی مدد سے مجسمہ سازی کے شوق کے لیے جانے جاتے ہیں۔

اس کا نام پہلی بار بیلاروس کے اخبارات میں 2020 میں شائع ہوا جب ان کے آئس وائلن کی تصاویر پہلی بار سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

ice-boat3

اس کے بعد سے وہ ہر موسم سرما میں مصروف ہوجاتے اور مزید متاثر کن فن پارے متعارف کرواتے۔ تاہم اس سال انہوں نے مکمل طور پر برف سے بنی خوبصورت کشی متعارف کرواکر سب کو حیران کردیا ہے۔

ice-boat

کشتی کی تصاویر اور ویڈیوز ایوان  نے اپنے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیں جہاں برف کے نقش و نگار والے بلاکس کو دکھایا گیا ہے اور کسطرح انہیں ایک دوسرے میں ضم کرکے شاہکار تخلیق کیا گیا ہے۔

کشتی کو دارالحکومت منسک سے منسلک Tsnyanskoe نامی جھیل کے قریب بنایا گیا ہے جو منسک کے شمال میں واقع Tsna-Yodkovo گاؤں کے قریب ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain