تازہ تر ین

بھارتی اداکارہ کا وہاج علی سے محبت کا انکشاف

ممبئی: بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ریم شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ معروف پاکستانی اداکار وہاج علی سے محبت کرتی ہیں اور زندگی میں ایک بار اُن سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں۔

بھارتی اداکارہ ریم شیخ نے اپنے نئے ڈرامے کی تشہیر کے لیے اپنے ساتھی اداکاروں کے ہمراہ ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے پاکستانی وہاج علی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں ریم شیخ سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں کبھی عدالت میں کسی اداکار کا دفاع کرنا ہو تو وہ کس اداکار کا دفاع کریں گی؟ اس سوال کے جواب میں بھارتی اداکارہ نے وہاج علی کا نام لیا۔

ریم شیخ نے کہا کہ میں وہاج علی کا دفاع کروں گی اور میں اس کیس میں وہاج علی سے ملاقات کرنے کے لیے پاکستان جاؤں گی یا پھر وہ مجھ سے ملنے بھارت آئیں گے۔

بھارتی اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ وہاج علی سے بہت محبت کرتی ہیں اور اُن کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ وہ زندگی میں ایک وہاج علی سے ملاقات کریں۔

ریم شیخ کا یہ ویڈیو کلپ پاکستان اور بھارت میں تیزی سے وائرل ہورہا ہے، ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے بھارتی صارفین کا کہنا ہے کہ ریم شیخ تمام بھارتی مداحوں کی خواہش کی نمائندگی کر رہی ہیں جبکہ ایک صارف نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ریم شیخ نے وہاج علی کی سالگرہ پر انسٹاگرام پر اسٹوری بھی لگائی تھی اور اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔

واضح رہے کہ وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا بلاک بسٹر ڈرامہ ‘تیرے بن’ پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا میں بےحد مقبول ہوا تھا، اس ڈرامے کے بعد سے بھارت میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کے مداحوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain