تازہ تر ین

عریشہ رضی رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

کراچی: شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ عریشہ رضی کی شادی کی تصاویر اور ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ کچھ دنوں سے عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات جاری تھیں جن میں ڈھولکی، برائیڈل شاور، دُعائے خیر، مایوں اور گیم نائٹ شامل تھیں جبکہ 10 فروری کی شب کراچی میں اداکارہ کی رخصتی کی تقریب منعقد ہوئی۔

عریشہ رضی نے اپنے شادی کے دن لال رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے بھاری جیولری بھی پہنی، اداکارہ کا میک اپ، جیولری، لباس اور اسٹائل بالکل بھارتی دلہنوں جیسا تھا جبکہ اُن کے دولہے میاں نے سیاہ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔

شوبز ستاروں نے بھی عریشہ رضی کی شادی میں شرکت کی جن میں اداکارہ نمرہ خان، سیدہ طوبیٰ انور اور نادیہ خان سمیت دیگر ستارے شامل تھے۔

عریشہ رضی نے اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے اپنی شادی کے موقع پر ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ عریشہ رضی نے سال 2022 میں خاموشی سے نکاح کیا تھا لیکن اُن کے نکاح کی تقریب کے فوٹوگرافر نے اُن کی اجازت کے بغیر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھیں جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain