تازہ تر ین

انتخابی نتائج اور بے یقینی سے اسٹاک مارکیٹ میں 1363 پوائنٹس کی بڑی مندی

کراچی: غیر متوقع انتخابی نتائج سے سرمایہ کاروں میں اضطراب کے باعث اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس کی 62 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح گرگئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1363 پوائنٹس کی بڑی مندی رونما ہوئی اور 100انڈیکس گھٹ کر 61580پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

مندی کے سبب حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے عام انتخابات کے جزوی نتائج کے مطابق مخلوط حکومت بننے کا امکان ہے جس سے عدم استحکام کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاری کے تمام شعبوں کی جانب سے حصص کی دھڑا دھڑ فروخت دیکھی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain