تازہ تر ین

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ کے مطابق عمرہ زرائرین کو ہرممکن آرام اور سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ بعض زائرین اپنے ساتھ بڑے بیگز اور پانی کی کین لاتے ہیں جس سے دوسروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پابندی کا مقصد دیگرزائرین کو پریشانی سے بچانا ہے۔

مسجد الحرام کے دروازوں کے نگراں سیف السلمی کے مطابق حرم شریف کے دروازوں پر متعین اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص کو مسجد الحرام میں داخل نہ ہونے دیں جن کے ساتھ پانی کے کین یا بڑے سفری بیگ ہوں۔
اس سے قبل بھی یہ پابندی عائد کی گئی تھی جس کا بنیادی مقصد حرم شریف میں طواف و سعی کے دوران لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ بعض زائرین بڑے تھیلے یا بیگ اپنے ساتھ حرم شریف کے اندر لے جانے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے طواف اور سعی کرنے والے دیگر لوگوں کو مشکل ۔ بعض افراد اپنا سامان راہداریوں میں رکھ دیتے ہیں جس کی وجہ سے راستہ بند ہوجاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain